logo

ہمارے بارے میں

منہج سلف پر قرآن وحدیث کی تبلیغ واشاعت کی علمبردار - مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

فالو کریں

مدارس ہماری جماعت کی جان اور دل ہیں مسائل کے حل کے لئے جماعتی قیادت ہمیشہ کوشاں ہیں

محسنِ جماعت ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کا وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کی منعقدہ  تقریبِ تقسیم اسناد و انعامات میں اہم خطاب حمد و ثناء کے بعد۔۔۔!  معزز ناظمین مدارس، علمائے کرام ،جماعتی ذمہ داران وفاق المدارس کی سالانہ تقریب میں تشریف لانے والے انعام یافتہ عزیز طلبہ و طالبات میں آپ سب کو آپ […]

Ahlehadis

مدارس ہماری جماعت کی جان اور دل ہیں مسائل کے حل کے لئے جماعتی قیادت ہمیشہ کوشاں ہیں

featuredImage

محسنِ جماعت ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کا وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کی منعقدہ  تقریبِ تقسیم اسناد و انعامات میں اہم خطاب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔!

 معزز ناظمین مدارس، علمائے کرام ،جماعتی ذمہ داران وفاق المدارس کی سالانہ تقریب میں تشریف لانے والے انعام یافتہ عزیز طلبہ و طالبات میں آپ سب کو آپ کےاپنے ادارے  جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں خوش آمدید کہتا ہو ں

اللہ کی توفیق اور  فضل سے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اہل حدیث مدارس کا منتظم  ادارہ ہے اوربہت اچھے طریقے سے مدارس اور وفاق کا انتظام و انصرام چلا رہا ہے،جس میں وفاق کے نصاب کی تیاری ، تمام مراحل میں امتحانات منعقد کروانا پھر ان کی شفاف چیکنگ کروانا اور پھر ان کے رزلٹ اور اسناد جاری کرنا  یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔اور وفاق المدارس کی انتظامیہ اس سارے سسٹم کو اور تمام مدارس کو  تسبیح کے دانوں کی طرح  بڑے اچھے انداز میں پرویا ہوا ہےاور اس دور میں آپ رسالت مآبﷺ کی تبلیغ کے امین ہیں۔کیونکہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں إِنَّ العُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ، إِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا إِنَّمَا وَرَّثُوا العِلْمَ “قرآن و حدیث کا علم آپ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں یہ انبیاء کی وراثت ہے اور  اس علم سے جڑنے کی وجہ سے آپ کا  بہت مرتبہ اور مقام ہےزمین میں جتنی بھی مخلوقات ہیں  وہ آپ کے لیے  بخشش،استغفار اور رحمت کی دعا کرتی ہیں کیونکہ  آپ اس وقت   جب فتنوں کا دور ہے  الحاد اور بے دینی کی ہر طرف یلغار ہے بہت بڑی فضیلت والا کام کر رہے ہیں ۔ اور حقیقت بات یہ ہے کہ اس دور میں مدارس کو چلانا تعلیم دینا, ان کی تربیت کرنا  کسی بڑے جہاد سے کم نہیں ہے اس وقت میں  ہر طرف سے فکری یلغار کا سامنا ہے اس لحاظ سے اس وقت کا یہ  سب سے بڑا جہاد ہے۔اور ایک دور ہوتا تھا اس ملک میں  توحید کا نام لینے والے چند لوگ انگلیوں پر گنِے جاتے  تھے آپ کے ان مدارس کی برکتوں اور  کوششوں کی وجہ سے آج اللہ کا فضل ہے کہ پاکستان کے کونے کونے اور ہر علاقے میں  قال اللہ وقال الرسول کی آواز بلند  ہو رہی ہے۔حضرت عثمان ابن عفان ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور قرآن کی تعلیم آگے دیتا ہےتو آپ اہلِ مدارس  قرآن اور حدیث پڑھانے والے ہیں اس کا انتظام کرنے والے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں طلباء آپ کے پاس پڑھتے ہیں آپ ان کی تعلیم ، رہائش خورد و نوش کا انتظام کر کے خیرِ کثیر کا باعث بن رہے ہیں اور ان طلبہ میں کئی ایک یتیم بچے/بچیاں بھی ہوتی ہیں اگر کوئی ایک یتیم بچے کی کفالت کرتا ہے تو رسولِ کریمﷺ اس بارے میں فرماتے ہیں: أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ‏”میں اور یتیم  کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے اکٹھے ہونگے جیسے دو انگلیاں جڑی ہوں ۔

اور اس  دور میں کہ جب  آپ کے ساتھ ادارے یا حکومت تعاون نہیں کرتی آپ اپنی محنت سے، اہلِ خیر کے تعاون سے یہ ادارے چلا رہے ہیں بلکہ الٹا حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ بہت سارے مدارس کوبند کیا جائے۔

لیکن ہم نے ہر طرح کی رکاوٹ اور مشکل کے باجود اپنا مشن جاری رکھنا ہے کیونکہ اگر ایک آدمی آپ کے اور میرے ذریعے راہ راست پر آ جاتا ہے،ہدایت پا لیتا ہے تو یہ میری اور آپ کے نجات کے لیے کافی ہے۔نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے  حضرت علی رضی اللہ عنہ  کو فرمایا تھا: “لَئِن يَہْدِيَ اللَّہُ بِکَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَکَ مِنْ أَنْ يَکُونَ لَکَ حُمْرَ النَّعْمِ”

“اگر اللہ تعالیٰ تیرے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت دے دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔”

اور اس وقت تبلیغی میدان میں سب سے زیادہ جس مسلک کی ترویج و اشاعت اور تبلیغ ہو رہی وہ الحمد اللہ ہمارے علماء کرام ہی ہیں جو قریہ قریہ نگر نگر قرآن و سنت کا پیغام عام کر رہے ہیں اور وہ علماء آپ کے اداروں سے پڑھے ہوئے آپ کے بچے ہیں۔ اور دیہاتوں میں جہاں  پہلے ایک مسجد ہوتی تھی معمولی سے نمازی ہوتے تھے آج ماشاءاللہ کئی ایک مساجد اور  سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں وہاں نمازی جمع ہوتے ہیں بڑے بڑے  پروگرام ہوتے ہیں یہ ساری خیرجو پھیلی ہے اس میں آپ کا بنیادی  کردار ہے۔اور حالیہ دور میں مشاکل ،مالی وسائل کی کمی کے باوجود آپ یہ جو ادارے چلا رہے ہیں اللہ تعالی آپ کو اس کے بدلے اجرِ کثیر سے نوازے،

مرکزی جمعیت اہل حدیث  پاکستان کی قیادت ہمیشہ  آپ کے ساتھ ہے کیونکہ یہ مدارس کتاب و سنت کی تعلیم کے فروغ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔

اور جب بھی کسی مدرسے  کوکسی قسم کا مسئلہ بنا  جماعت کی قیادت   نے ہمیشہ ا ن مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے کیونکہ یہ مدارس ہماری جماعت کی جان اور دل ہیں اور ان شاءاللہ ہم ان کے تحفظ کے لیے ہر قسم کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسے  اپنی ذمہ داری اور فریضہ سمجھتے ہیں۔

آخر میں تمام انعام یافتہ طلبہ و طالبات ،اساتذہ اور مدارس کی انتظامیہ  کو  دلی مبارکباد پیش کرتے ہوں اور دعا گو ہوں

اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت عطا فرمائےاور ہمارے ان اداروں کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے. اور اللہ تعالی ہم سب کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے۔

Related Post