مسجد نبوی کے امام و خطیب الشیخ صلاح بن محمد البدیر کی آمد پر ہر پاکستانی کا دل خوشی سے سرشار ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے ہر مسلمان کے دل میں حرمین شریفین کا دلی احترام پایا جاتا ہے ۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز ہیں، اس لئے جب […]
مسجد نبوی کے امام و خطیب الشیخ صلاح بن محمد البدیر کی آمد پر ہر پاکستانی کا دل خوشی سے سرشار ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے ہر مسلمان کے دل میں حرمین شریفین کا دلی احترام پایا جاتا ہے ۔
خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز ہیں، اس لئے جب بیت اللہ شریف یا مسجد نبویؐ کے آئمہ کرام میں سے کوئی پاکستان تشریف لاتے ہیں تو یہاں کے عوام میں خوشی و مسرت کے بے پایاں جذبات کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔
شیخ صلاح بن محمد البدیرمسجد نبوی کے امام اور خطیب ہیں، جنوری 1390 ہجری 1970 عیسوی میں سعودی عرب کی الاحساء گورنری کے شہر ہوفف میں پیدا ہوئے۔ اور ان کا سلسلہ نسب قبیلہ بنی تمیم سے ملتا ہے۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر سے حاصل کی، 1406 ہجری میں، صلاح البدیر نے شیخ احمد السلمی کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا شروع کی جب وہ ابھی ہائی اسکول کے طالب علم تھے۔ اس کے بعد انہوں نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں شریعت کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے اعلیٰ عدالتی ادارے میں بھی تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے تقابلی فقہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور بطور جج گریجویشن کیا۔
شیخ صلاح البدیر کو مدینہ میں مسجد نبوی کے امام بننے سے پہلے پہلے دمام شہر اور پھر ریاض میں بطور امام مقرر کیا گیا تھا اور وہ مدینہ میں اپیل کورٹ میں جج ہیں اور مختلف مذہبی موضوعات پر اسلامی لیکچر دیتے ہیں۔ انھوں نے قرآن پاک کی تلاوت کو مرتب کرنے والی ٹیپ اور سی ڈیز بھی ریکارڈ کیں۔ کئی ریڈیو سٹیشنز، ٹیلی ویژن چینلز اور ویب سائٹس نے ان کی قرآنی تلاوت نشربھی کی گئی ہیں ۔
1419 ہجری میں آپ کو مسجد نبوی میں امام اور خطیب مقرر کیا گیا اور مدینہ میں اپیل کورٹ میں جج کے طور پر کام کیا اور 1427 ہجری تک مکہ مکرمہ میں نماز تراویح کی امامت بھی کروائی ا۔شیخ صلاح البدیر کی سعودی مملکت میں منعقد ہونے والے لیکچرز اور سیمینارز کے ذریعے بہت سی شرکتیں ہیں جن میں عمرہ اور وزٹ پروگرام بھی شامل ہیں جس میں مختلف اسلامی ممالک میں شرکت بھی شامل ہے۔
شیخ صاحب نے کئی ایک کتب بھی لکھی ہیں
جس میں انھوں نے توحید پر1۔(«بلوغ السعادة من أدلة توحيد العبادة» 2۔ «البيان الباسق في وجوب تعظيم الخالق»
3و«حصول المسرَّة بتسهيل لامية الأفعال بزيادة بَحرق والاحمرار والطُّرة>>
شیخ صاحب 8۔اگست کو پاکستان میں تشریف لارہے ہیں اور ،13 ۔اگست کو مرکزی جمعیت اہلحدیث 106 روی روڈ کا دورہ بھی کریں گے۔