Markazi Jamiyat Ahle Hadith Pakistan
جماعتی خبریں

امیر مرکز ی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا اسلام آباد کنونشن سنٹر میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب

امیر مرکز ی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا اسلام آباد کنونشن سنٹر میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب
تحریک انصاف کی پہلی حکومت ہے جس سے کوئی کمیونٹی خوش نہیں ہے۔ عام آدمی کے لئے آج سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اسکی ٹیم کہتی ہے ملک کی معیشت ائی سی یو سے نکل گئی ہے۔معیشت ائی سی یو سے نکل گئی لیکن عوام ائی سی یو میں پڑی ہے۔ سفر ترقی کا نہیں سفر تنزلی کی جاری ہے۔

وزراء عوام کو ائی ایم ایف کے ترقی کے سرٹیفکیٹس دکھاتے پھرتے ہیں۔ عوام کے پاس روٹی کھانے، علاج، تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کی ہمت نہیں رہی. عالمی ادارے جو سرٹیفیکٹ دے رہے ہیں وہ جعلی ہیں۔ وزیر خزانہ کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا ہی علم نہیں ہے۔ پی ٹی ائی کی حکومت اور عمران خان کی حکومت میں اتنی خرابیاں ہیں جو گنی نہیں جاسکتیں۔
ان خرابیوں کی جڑ آئین کی پامالی ہے جسکا علاج آئین کی بحالی ہے۔

متفقہ آئین پر آج تک عمل نہیں ہوا۔ آئین میں مختص فرائض پر لوگ قائم نہیں رہے۔
ہر ادارہ اپنے دائرہ میں رہے تو مسئلے حل ہوجائیں۔ بہادری دکھانی ہے تو کشمیر چلے جائیں یا اس آگے جاکر مسلمانوں کے حالات بدلنے کی کوشش کریں ۔

کوئی بھی ہو ہم سب کرپشن کے خلاف ہیں۔ مالی کرپشن سے بری اور بڑی کرپشن قوم کے مینڈیٹ کو چرانا ہے۔ الیکشن کے بجائے سلیکشن کا فارمولا اپنایا گیا۔ عوام کے مسائل سلیکٹڈ حکومت حل نہیں کرسکتی ہے۔ انگریز سے سیاسی طریقہ سے آزادی لی پاکستان کے عوام آزاد نہیں ہیں۔ عوام کے مسائل تب حل ہونگے جب عوام آزاد اور اپنی پالیسیاں خود بنائیں گے۔ پاکستان کے مسائل کسی ایک ادارے کے کام کرنے سے حل نہیں ہوں گے

Related posts

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ریلیف فنڈ قاٸم کردیا۔

admin@ah

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی

admin@ah

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوری کا انتخابی اجلاس

admin@ah

Leave a Comment