Markazi Jamiyat Ahle Hadith Pakistan
جماعتی خبریں

آئین کی پاسداری تمام اداروں پر لازم ہے۔ جوشخص آئین کا احترام نہیں کرتا ہم اسکے خلاف کھڑے ہونگے

لاہور (26نومبر2019 ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری تمام اداروں پر لازم ہے۔ جوشخص آئین کا احترام نہیں کرتا ہم اسکے خلاف کھڑے ہونگے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا۔ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرنا موجودہ حکومت کا وتیرہ بن گیا ہے۔آئین شکن پرویز مشرف کو بچانے کے لیے حکومتی اقدام بھی قابل مذمت ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پرویز مشرف ٹرائل کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ سنگین غداری کیس کا فیصلہ پرویز مشرف کے خلاف آنے کا امکان دیکھتے ہوئے حکومت پرویز مشرف کے دفاع کے لیے میدان میں آئی۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد میر نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں فیصلہ رکوانے کے لیے تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع اور عبوری ریلیف کے طور پر خصوصی عدالت کا 19 نومبر کا فیصلہ معطل کرنے کی خواہش کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے کوئی طاقتور نہیں ہے، عدلیہ نے دو وزرائے اعظم کو نااہل قرار دیا جبکہ ایک سابق آرمی چیف کا فیصلہ آ رہا ہے۔ اس کے بعد حکومت متحرک ہو گئی۔

Related posts

سینیٹر علامہ ساجد میر کی مجیب الرحمن شامی سے ملاقات

admin@ah

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ریلیف فنڈ قاٸم کردیا۔

admin@ah

سینیٹر پروفیسر ساجدمیر امیر مرکزی جمعیت اھلحدیث پاکستان کا جماعتی ذمہ داران کے ہمراہ ترکی کے سفارت خانے کا دورہ

admin@ah

Leave a Comment